اسکاچ ٹیپ کے سرے کو تلاش کرنے کے چار آسان طریقے جانیں

ہماری ویب  |  May 22, 2020

ہر گھر یا دفاتر میں وائٹ اسکاچ ٹیپ کا استعمال لازمی کیا جاتا ہے۔ بیشتر افراد کسی کاغذ کو جوڑنے یا دیگر مقصد کے لئے اسکاچ ٹیپ کا استعمال کرتے ہیں۔

مذکورہ ٹیپ کا استعمال عموماً سالگرہ کے مواقعوں پر تحفوں کی پیکنگ میں، کاپیاں کتابوں پر کوورز چڑھانے کے بعد ٹیپ کا استعمال کرتے ہیں درحقیقت یہ کہنا غلط نہیں ہوگا کہ چھوٹے موٹے کاموں کے لئے استعمال ہوتا رہتا ہے لیکن اس کے استعمال کے دوران کرنے ایک پیچیدہ مسئلے کا سامنا بھی لگ بھگ ہر ایک کو ہوتا ہے۔

اور وہ ہے اس ٹیب کا سرا تلاش کرنا جو لگتا ہے کہ کہیں گم ہوگیا ہے اور چند منٹ تو اسے ڈھونڈنے میں ہی صَرف ہوجاتے ہیں جبکہ ذہنی جھنجھلاہٹ الگ ہوتی ہے۔ ‎

لیکن پریشان نہ ہوں کیونکہ اس مشکل کے آسان حل موجود ہیں۔

1۔ناخن سے مدد لیں

ٹیپ کے رول کے کونے پر اپنی انگلی کے ناخن کو رکھ کر اسے گولائی میں بڑھانا شروع کریں اور جہاں ٹیپ کا سرا آئے گا، وہاں کچھ موٹی سطح انگلی کو محسوس ہوجائے گی، تاہم ایک طرف سے ناکامی ہو تو دوسرے کونے سے یہ کام کر کے کامیابی ممکن ہے۔

اگر ناخن چھوٹا ہے تو یہ کام آپ چھری کی نوک، ٹوتھ پک، چابی کی مدد سے بھی باآسانی انجام دے سکتے ہیں۔

2۔چاک بھی مددگار

چاک کے سفوف سے بھی ٹیپ کے سرے کو ڈھونڈنے میں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ اس کے علاوہ بیکنگ پاﺅڈر وغیرہ کو ٹیپ کے کونوں والے حصے میں چھڑکیں تو وہ سفوف چپکنے والے حصے میں جاکر چپک کر نمایاں ہوجائے گا۔

3۔سرے کو موڑ لیں

اگر اکثر اس مسئلے کا سامنا ہوتا ہے تو ٹیپ استعمال کرنے کے بعد سرے پر ایک سے 2 سینٹی میٹر ٹیپ کو فولڈ کرلیں، تاکہ وہ حصہ اٹھا رہے اور آئندہ سرے کو تلاش کرنے کی زحمت ہی نہ کرنی پڑے۔

4۔کاغذ سے مدد لیں

سب سے آسان طریقہ کار آپ ٹیپ کے سرے کے نیچے ایک چھوٹا سا کاغذ کا ٹکڑا چپکا دیں تاکہ اگلی بار ٹیپ کو استعمال کرنے سے پہلے آپ کو معلوم ہوجائے گا کہ سرا کہاں ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More