فیس ماسک کس وقت تبدیل کرنا چاہئیے؟ جانیں چند علامات

ہماری ویب  |  May 21, 2020

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ملک بھر میں ماسک لینے والوں میں کافی اضافہ ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین نے اس عالمی وبا سے بچنے کے لیے پوری دنیا کے افراد کو ماسک پہننے کا کہا ہے تاکہ کورونا سے بچا جائے لیکن شرط یہ ہے کہ ماسک محفوظ ہو۔

ایک وقت ایسا آتا ہے جب ماسک اپنا کام کرنا چھوڑ دیتا ہے، اس وقت آپ کو فوراً اسے تبدیل کرلینا چاہئیے اور اگر آپ کپڑے کا ماسک استعمال کر رہے ہیں تو اسے فوری دھونا چاہیئے۔

آئیے جانیں کہ کون سی ہیں وہ علامات جس وقت آپ کو اپنا ماسک تبدیل کرنا چاہئے۔

مختلف جگہوں کو چھو کر ماسک کو چھونا

ظاہر ہے کورونا کا خطرہ ہر طرف ہے پھر چاہے وہ دروازہ کا ہینڈل ہو، سیڑھیوں کی ریلنگ ہو، ڈیلیوری بیگز کو چھونا ہو، کوئی کھڑکی ہو خواہ ان سب کو چھونے کے بعد لازمی اپنا ماسک تبدیل کریں۔

مریض کی عیادت کے لیے جانا

اگر آپ کسی مریض سے ملنے اس کی عیادت کرنے اس کے گھر یا اسپتال گئے ہیں اور آپ کو لگ رہا ہے کہ اس میں کورونا وائرس کی علامات موجود ہیں تو فوراً اپنا ماسک تبدیل کرلیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More