فیس بک کے میسج کو بغیر Seen کے کیسے پڑھا جاسکتا ہے؟‌طریقہ جانیں

ہماری ویب  |  May 20, 2020

مشہور زمانہ اور سب سے زیادہ استعمال کی جانے والی ویب سائٹ فیس بک کے بیشتر صارفین کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اپنے دوست کا بھیجا گیا میسج پڑھ لیں اور اُسے معلوم بھی نہ ہوسکے۔

جب ایک صارف دوسرے دوست کو پیغام بھیجتا ہے اور سامنے والا اُسے پڑھ لیتا ہے تو اُس پر سین Seen لکھا آجاتا ہے جس کا مطلب ہوتا ہے کہ پیغام کو دیکھ لیا گیا ہے۔

مگر کئی صارفین یہ خواہش رکھتے ہیں کہ وہ میسج کو پڑھ لیں اور اس کا سامنے والے کو علم بھی نہ ہوسکے۔

میل آن لائن کی رپورٹ کے مطابق اس طرح میسج پڑھنے کا بہت آسان طریقہ ہے جس کے لئے صارفین کو غیر معروف پلگ ان انسٹال کرنے کی ضرورت پڑے گی۔

رپورٹ کے مطابق اس مخصوص پلگ ان کا نام ان سین فار فیس بک (Unseen For Facebook) ہے، جسے گوگل کروم میں ڈاؤن لوڈ اور انسٹال کر لیا جائے تو پھر کروم میں فیس بک استعمال کرنے والے صارفین اپنے دوستوں کے پیغام کو خاموشی سے پڑھ سکتے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More