اداکار عفان وحید نے اپنی زندگی کی دکھ بھری کہانی سے پردہ اٹھا دیا۔۔۔۔

ہماری ویب  |  May 19, 2020

پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں بے شمار ایسے فنکار موجود ہیں جنہیں اپنی زندگی کے کسی نہ کسی موقع پر ڈپریشن کا سامنا کرنا پڑا۔

ڈرامہ دو بول اور غلطی کے ہیرو عفان وحید بھی ان ہی اداکاروں میں سے ایک ہیں۔

اداکار کا کہنا ہے کہ میری زندگی میں ایسا وقت بھی گزرا ہے جب میں ڈپریشن میں چلا گیا تھا، مجھے اس پر بات کرتے ہوئے شرمندگی نہیں ہے میں اعتماد کے ساتھ اس پر بات کرتا ہوں۔

عفان وحید نے کہا کہ جب میں ڈپریشن کا شکار تھا تو میں نے خود کو ایک تاریک کمرے میں بند کرلیا تھا، اور سوچتا تھا کہ تاریک کمرے میں رہنا ٹھیک ہے۔

عفان وحید کے مطابق آپ کا دماغ زندگی چلاتا ہے تو آپ اس کے لیے ڈاکٹر کے پاس کیوں نہیں جاسکتے ہیں، اس میں کوئی عار نہیں ہے، لوگوں کو جو کہنا وہ کہنے دیں یہ آپ کی زندگی ہے اور آپ کو اسے زندہ کرنا پڑے گا۔

اداکار نے اپنے مداحوں کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ اگر کوئی ڈپریشن کا شکار ہورہا ہے تو وہ ڈاکٹرز سے لازمی رجوع کریں، میں لازمی طور پر اس پر یقین رکھتا ہوں کہ ڈاکٹر کے پاس جانے میں کوئی شرم محسوس نہیں کرنی چاہئے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More