رمیز راجہ نے جاوید میانداد سے متعلق ورلڈ کپ 1992 کا دلچسپ واقعہ بتا دیا

ہماری ویب  |  Apr 03, 2020

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی اور مشہور کمنٹیٹر رمیز راجہ نے ورلڈ کپ 1992 کے ایک میچ سے متعلق دلچسپ واقعہ شئیر کیا جس میں لیجنڈری کرکٹر جاوید میانداد نے مخالف ٹیم نیوزی لینڈ کے خلاف بہترین چال چلی۔

سابق کھلاڑی رمیز راجہ نے اپنے یوٹیوب چینل پر شئیر کرنے والی ویڈیو میں بتایا کہ ورلڈ کپ کے ایک میچ میں نیوزی لینڈ کے خلاف قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری تھی جس میں جاوید میانداد کے ساتھ میری پارٹنر شپ مضبوط ہوگئی تھی، اور نیوزی لینڈ کے فاسٹ باؤلر ڈینی موریسن ہماری شراکت داری توڑنے کی بھرپور کوشش کر رہے تھے۔

اسی دوران ڈینی موریسن نے اپنے اوور میں لگاتار 2 باؤنسر مارے جس پر جاوید میانداد کو کھیلنے میں مشکل پیش آئی، تاہم انہوں نے باؤلر کے مزاج کے تسلسل کو توڑنے کے لئے انوکھی چال چلی اور موریسن سے چھیڑ خانی شروع کر دی، اس سے ہمیں بہت فائدہ پہنچا اور موریسن مسلسل باؤنسر مارنے لگا جس کی بدولت ہم نے اچھی شارٹس کھیلیں۔

رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ میانداد باؤنسر پر اچھا کھیل لیتے تھے، ان کے باؤلر کو چھیڑنے پر مجھے زوردار باؤنسر پڑنے لگے جس کا میں نے بھرپور فائدہ اٹھایا۔ بعد میں میانداد نے بتایا کہ یہ ان کی ایک دلچسپ چال تھی جس کی وجہ سے ہمیں میچ میں کامیابی حاصل ہوئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More