ہماری ویب | Mar 27, 2020
پاکستان سپر لیگ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی نمائندگی کرنے والے نوجوان کھلاڑی نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے جس میں وہ پکوڑے بناتے نظر آرہے ہیں۔
فاسٹ باؤلر نسیم شاہ نے کہا کہ مجھے کوکنگ کا بہت شوق ہے، اسے بہتر بنانے کی کوشش کررہا ہوں، اس سے قبل کڑاھی گوشت بنایا تھا، ابھی فیملی کو پیش کر کے پوچھتا ہوں کہ کیسی بنی ہے۔
خیال رہے کہ کورونا وائرس کے پیش نظر قرنطینہ کرنے والے کرکٹرز گھروں تک محدود رہتے ہوئے مختلف سرگرمیوں میں مصروف ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More