آج کے دن پاکستان ورلڈ کپ جیتا، دیکھیں 28 سال مکمل ہونے کی خوشی میں جیت کی کچھ یادیں

ہماری ویب  |  Mar 25, 2020

25 مارچ سال 1992 پاکستان کرکٹ کی تاریخ کا سب سے یاد گار ترین لمحہ ہے کہ جب پاکستان دنیائے کرکٹ کا عالمی چیمپیئن بنا اور پہلی بار فتح سے ہمکنار ہو کر ورلڈ کپ پاکستان لے کر آیا۔ قومی کرکٹ ٹیم نے یہ شاندار کامیابی اس وقت کے کپتان عمران خان کی قیادت میں حاصل کی تھی۔

آج پاکستان کو کرکٹ کا عالمی چیمپئن بنے 28 سال مکمل ہوگئے ہیں۔ پاکستان نے آسٹریلیا کی سرزمین پر انگلینڈ جیسی مضبوط ٹیم کو فائنل میں شکست دے کر کامیابی حاصل کی تھی جبکہ میچ میں سب سے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں عمران خان ، وسیم اکرم ،انضمام الحق جاوید میانداد اور فاسٹ باؤلر عاقب جاوید شامل تھے۔

قومی ٹیم کے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا جب کہ مشتاق احمد اورعاقب جاوید نے بھی زبردست باولنگ سے پاکستان کی جیت میں نمایاں کردار ادا کیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے عمران خان کی کپتانی میں آسٹریلیا کے میلبورن کرکٹ اسٹیڈیم میں انگلینڈ کو بائیس رنز سے شکست دے کر کامیابی اپنے نام کی تھی۔

آج 1992 کے ورلڈ کپ کو 28 سال گزر گئے مگر فائنل میچ کی کچھ حسین یادیں لوگ آج بھی یاد کرتے ہیں۔ میچ کی دلچسپ یادیں دیکھیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More