ہماری ویب | Mar 20, 2020
کورونا وائرس کے باعث پاکستان سپر لیگ ایڈیشن فائیو کے ملتوی کئے جانے والے میچز اب کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق پشاور زلمی، کراچی کنگز ، ملتان سلطانز اور لاہور قلندرز پلے آف اور ایلیمینیٹر میچز کھیلیں گی۔ دوبارہ کرائے جانے والے ٹورنامنٹ میں سیمی فائنل میچز نہیں کھیلے جائیں گے۔ تاہم پلے آف اور فائنل کے ساتھ چار میچز ہوں گے۔
پی سی بی کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے تین پلے آف اور فائنل میچز اگلے سال پی ایس ایل ایڈیشن 6 سے قبل کرائے جائیں گے، جبکہ بقیہ میچز کی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More