پی ایس ایل سیزن فائیو کے بقیہ میچز ملتوی ہو گئے تاہم سوال یہ کیا جا رہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کی ٹرافی کس ٹیم کو ملنی چاہئے؟
ذرائع کے مطابق پاکستان سپر لیگ میں ٹیم ملتان سلطانز کی نمائندگی کرنے والے شاہد آفریدی نے کہا کہ جو ٹیم پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے ٹرافی بھی اسی ٹیم کو دی جائے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہد آفریدی نے ایک ٹوئٹ پوسٹ کی جس میں انہوں نے لکھا کہ پی ایس ایل کا اختتام دیکھ کر بہت مایوسی ہوئی تاہم انہوں نے کہا کہ لوگوں کی صحت اور حفاظت سب سے زیادہ ضروری ہے۔
ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے یہ بھی لکھ دیا کہ جہاں تک بات ہے ٹرافی کی تو ٹرافی اس ٹیم کو دے دیں جو پوائنٹس ٹیبل پر سب سے اوپر ہے۔
اپنے ٹوئٹ کے آخر میں انہوں نے ملتان سلطانز کے ہیش ٹیگ کا استعمال بھی کیا۔
واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کے خدشے کے پیش نظر پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی) نے پاکستان سپر لیگ فائیو کے شیڈول سیمی فائنلز اور فائنل کا مقابلہ ملتوی کر دیا گیا ہے۔