آپ کرکٹ کے دیوانے ہیں یا نہیں یا اگر آپ کرکٹ دیکھنا بھی پسند نہیں کرتے تو اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن کرکٹ کے کھلاڑی سے آپ کی محبت ہو سکتی ہے۔ یہاں پاکستان کرکٹ کے بہترین آل راؤنڈر اور سب کے پسندیدہ کرکٹر شاہد خان آفریدی کے حوالے سے بات ہو رہی ہے جن کے مداح دنیا بھر میں موجود ہیں۔
شاہد آفریدی نے اپنے مداحوں کے دلوں میں ایک خاص جگہ بنائی ہے اور وہ انہیں دیکھنا، سننا اور ملنا بے حد پسند کرتے ہیں۔
اگرچہ وہ گراؤنڈ میں پرفارمنس دیں یا نہ دیں مگر اپنے فاؤنڈیشن کے ذریعے انسانیت کی خدمت کے لئے جو کام سر انجام دے رہے ہیں یہ دیکھ کر ان کے مداح ان سے خاصی ہمدردی رکھتے ہیں۔
شاہد آفریدی کی کچھ تصاویر ہم شئیر کریں گے کہ جنہیں دیکھ کر آپ کو یہ لگے گا کہ وہ کرکٹر نہیں بلکہ ایک فیشن ماڈل ہیں۔