محمد عامر نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

ہماری ویب  |  Mar 17, 2020

لیفٹ آرم پیسر محمد عامر کو ٹیسٹ کرکٹ سے جلدی ریٹائرمنٹ لینے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا رہا ہے۔

عامر کا کہنا ہے کہ ہر کسی کی اپنی سوچ ہوتی ہے اور میں اپنے جسم کے حوالے سے زیادہ بہتر جانتا ہوں ، مجھے محسوس ہونے لگا تھا کہ میرے جسم میں حد سے زیادہ بوجھ پڑنے لگا ہے جس سے نمٹنا انتہائی مشکل ہو رہا تھا،ان کا کہنا تھا کہ اپنے کیریئر کو مزید طویل کرنے کے لئے میں نے ٹیسٹ کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا فیصلہ کیا جس میں میری فیملی نے سپورٹ کیا۔

عامر نے مزید کہا کہ فکسنگ میں پابندی کے باعث 5 برس کا لمبا بریک کسی بھی فاسٹ باؤلر کے لئے بہت زیادہ ہوتا ہے،اس کے بعد میں نے لگاتار 3 برس تینوں فارمیٹس میں مسلسل کرکٹ کھیلی، اب میری توجہ صرف ایک چیز پر ہے اور میں خود کو دماغی و جسمانی طور پر تازہ دم محسوس کرتا ہوں،اس کے نتائج بھی سب کے سامنے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More