کیا آپ بین ڈنک کی طرح ببل گم کا غبارہ بنا سکتے ہیں؟ تو آئیں اور اس چیلنج کا حصہ بنیں

ہماری ویب  |  Mar 12, 2020

پاکستان سپر لیگ فائیو میں لاہور قلندرز کی لگاتار کامیابیوں نے جہاں پوائنٹس ٹیبل پر ہنگامہ مچا دیا وہیں ایک ہی اننگز میں دھواں دھار چھکے لگا کر لاہور قلندرز کے کھلاڑی بین ڈنک نے اپنی دھاک ہر جگہ بٹھالی ہے، اور اب گراؤنڈ میں ان کے ببل گم کھانے کی ویڈیو ان کے چھکوں سے بھی زیادہ وائرل ہو چکی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے بھی پی ایس ایل میں ان کی شاندار کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کے ببل گم کھانے کے انداز پر بھی خوب تبصرے کئے۔

لیکن اب پی ایس ایل 5 میں بین ڈنک کی طرح چیونگم کھانے اور بڑا ببل گم پھلانے کے چیلنج کا آغاز ہوگیا ہے۔

قومی فاسٹ باؤلر حسن علی نے اس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے ایک ویڈیو بھی بنائی ہے جسے پاکستان سپر لیگ کے آفیشل پیج پر شئیر بھی کیا گیا۔

اگر آپ بین ڈنک کی طرح ببل گم کا بڑا غبارہ پھلا سکتے ہیں تو آپ اس چیلنج میں حصہ لے سکتے ہیں۔ آپ کو ایک ویڈیو بنانی ہوگی جس میں آپ بین ڈنک کی طرح غبارہ پھلائیں گے اور ویڈیو شئیر کر دیں گے۔

ویڈیو بنانے کے بعد ٹوئٹر پر ہیش ٹیگ ’ڈنک ببل گم چیلنج‘ DunkBubbleChallenge# لکھ کر ویڈیو کو ٹوئٹر پر اپ لوڈ کرنا ہوگا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More