اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ آپ پی ایس ایل میں کس شہر کی ٹیم کو سپورٹ کر رہے ہیں، آپ سب میں ایک چیز بہت عام ہوگی وہ یہ کہ بابر اعظم کو تمام شائقینِ کرکٹ پسند کرتے ہیں۔ 25 سالہ نوجوان کھلاڑی بابر اعظم نے آئی سی سی ورلڈ کپ اور پی ایس ایل میچز میں اپنی عمدہ پرفارمنس کے ذریعے کرکٹ کی دنیا میں اپنا نام روشن کیا۔
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی ہیں اور ون ڈے انٹرنیشنل میں نائب کپتان کا مقام بھی حاصل کر چکے ہیں جو کہ ان کے لئے ایک اعزاز کی بات ہے۔ لوگ ان کے کرکٹ کیریئر کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں ، لیکن ان کے پرستاروں کو ان کی ذاتی زندگی کے بارے میں بہت کم معلوم ہے۔ وہ کرکٹرز کامران اکمل اور عمر اکمل کے کزن بھی ہیں اور لاہور میں پیدا ہوئے۔
بابر کرکٹ ٹیم میں سب کے ساتھ دوستانہ رویہ اختیار کرتے ہیں اور اپنے ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ گھل مل جانا اور سب کے ساتھ دوستی کرنا بے حد پسند کرتے ہیں۔
بابر اعظم کی اپنے کرکٹرز ساتھیوں کے ہمراہ لی جانے والی چند شاندار تصویروں پر ایک نظر ڈالیں جس میں وہ بھرپور لطف اندوز ہو رہے ہیں۔