پی ایس ایل 5: فاسٹ باؤلر رومان رئیس کیوں ڈیل اسٹین کے ساتھ کھیلنے کے لیے بیتاب ہیں؟

ہماری ویب  |  Feb 03, 2020

پی ایس ایل کا ٹائٹل دو بار اپنے نام کرنے والی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ جنوبی افریقی پیسر ڈیل اسٹین کے ساتھ گیند کرانے کے خواہاں ہیں، ان کا کہنا ہے کہ میں انٹرنیشنل کرکٹ میں تجربے کے باعث پیسر ڈیل اسٹین کے ساتھ بولنگ کرنے کا منتظر ہوں، وہ طویل عرصے تک دنیائے کرکٹ کے بہترین گیند باز رہے ہیں اور ہماری ٹیم میں ایسے کھلاڑی کا ہونا ہمارے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوگا۔

بائیں ہاتھ کے فاسٹ باؤلر رومان رئیس جو کہ پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے بعد کھیلتے دکھائی نہیں دیے،وہ پی ایس یل 5 کے دوران بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے پرعزم ہیں، رومان رئیس کا کہنا ہے کہ وہ لیگ کے دوران اپنی فارم اور فٹنس کو ثابت کرنے کا خواہاں ہیں اور امید کرتے ہیں کہ جلد ہی قومی ٹیم کی نمائندگی کریں گے۔

خیال رہے کہ پی ایس ایل 5 کے تمام 34 میچز 20 فروری سے 22 مارچ تک ملک کے چار شہروں کراچی، لاہور، ملتان اور راولپنڈی میں کھیلے جائیں گے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More