ہماری ویب | Jan 21, 2020
,ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک کی پشاور زلمی جیکٹ میں تصویر اور ٹوئیٹ
میڈیا اور برانڈ ویلیو کے لحاظ سے پی ایس ایل کی نمبرون فرنچائز پشاور زلمی پی ایس ایل سیزن فائیو سے قبل غیر ملکی سفیروں کی توجہ کا مرکز بن گئی۔ ترکی کے بعد پاکستان میں جرمنی کے سفیر برنارڈ شلاگلہک نے پی ایس ایل فائیو کے لیے ٹیم پشاور زلمی کو گڈ لک کا پیغام اور زلمی جیکٹ میں تصویر ٹوئیٹ کی۔جرمن سفیر نے ٹوئیٹ میں تحریر کیا کہ کرکٹ اور پی ایس ایل کے حوالے سے جوش بڑھ رہا ہے، تو پھر کب سے لیگ شروع ہورہی ہے۔چیرمین پشاور زلمی جاوید آفریدی نے جرمن سفیر کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ پی ایس ایل فائیو کے پورے سیزن کا پاکستان میں انعقاد تاریخی ہوگا، آپ بھی پی ایس ایل میچز دیکھنے ضرور آئیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More