پاکستان سپر لیگ کی تمام چھ فرنچائزز ٹیم کے کھلاڑیوں کا انتخاب کر چکی ہیں اور کئی فرنچائزز کے کپتانوں کا بھی سب کو علم ہے ، تاہم پشاور زلمی کی قیادت میں ردو بدل سے متعلق مختلف قسم کی افواہیں سننے میں آرہی ہیں۔
پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن میں پشاور زلمی کی کپتانی ڈیرین سیمی کے بجائے کسی اور کھلاڑی کو سونپے جانے کی باتیں سامنے آرہی ہیں ، تاہم اس حوالے سے اب تک فرنچائز مالکان کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا ، البتہ پشاور زلمی کے فرنچائز اونر جاوید آفریدی نے پشاور زلمی کے سپوٹرز کو تشویش میں ضرور ڈال دیا ہے۔
لاہور میں پشاور زلمی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں شرکت کے موقع پر گفتگو کے دوران جب ان سے یہ پشاور زلمی کی قیادت سے متعلق سوال کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہوں نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ اس معاملے کو ابھی راز میں ہی رہنے دیں۔
واضح رہے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے پانچویں ایڈیشن میں چند ہفتے باقی رہ گئے ہیں جس کے باعث مداحوں کے جوش و خروش میں بھی اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔