ویسٹ انڈیز کے مشہور چیمپین بلے باز کرس گیل نے پاکستان کو محفوظ ملک قرار دیدیا ۔ کرس گیل کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ پاکستان اس وقت سب سے زیادہ محفوظ ترین ممالک میں شامل ہے اور یہاں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں کا انعقاد ممکن ہے۔
کرس گیل نے اپنا یہ اہم بیان ایسے وقت میں دیا ہے کہ جب بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کو رواں ماہ 2 ٹیسٹ اور 3ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کھیلنے پاکستان آنا ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق گزشتہ کئی دنوں سے بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ پاکستان نہ آنے کے لئے سیکورٹی ایشوز کے بہانے تلاش کررہا ہے۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ پی سی بی اس وقت کشمکش میں مبتلا دکھائی دے رہا ہے جب کہ کچھ دنوں قبل سری لنکن کرکٹ ٹیم پاکستان کا کامیاب دورہ کر کے واپس اپنے وطن پہنچی ہے۔
ویسٹ انڈیز پلئیر کرس گیل کا شمار ان کھلاڑیوں میں ہوتا ہے جو پچھلے کئی سالوں میں پاکستان آکر کرکٹ کھیل چکے ہیں، اور کئی میچز میں اپنی پرفارمنس دکھا چکے ہیں۔