کور ڈرائو ماسٹر بابر اعظم بیٹنگ رینکنگ میں ایک درجہ تنزلی کے بعد ساتویں نمبر پر آگئے۔
آئی سی سی کی جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ میں بابر اعظم کی پوزیشن محفوظ نہ رہ سکی ۔ حال ہی میں کھیلے جانے والی آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز کے بعد پلئیرز کی نئی رینکنگ جاری ہوئی جس میں بابر اعظم چھٹے نمبر سے ساتویں نمبر پر آگئے۔ بیٹسمینوں کی رینکنگ میں پہلا نمبر بھارت کے کپتان ویرات کوہلی کا ہے جب کہ دوسرے نمبر پر آسٹریلوی مڈل آرڈر بلے باز اسٹیو اسمتھ ، تیسرے نمبر پر مارنس لبوشین اور نیوزیلینڈ کے کپتان کین ولیمسن چوتھے نمبر پر آگئے۔
آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ ٹیسٹ سیرز میں سنچریاں بنانے والے ڈیوڈ وارنر کی بہترین بلے بازی کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث وہ دو درجہ ترقی پانے کے بعد پانچویں نمبر پر آگئے ، ڈیوڈ وارنر کی دو درجہ ترقی کے باعث بھارتی بیٹسمین پجارا کی پوزیشن برقرار نہ رہی ۔ ساتھ ہی کلینڈر ایئر میں نام بنانے والے اور سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے آسٹریلوی باؤلر پیٹ کمنز باؤلنگ رینکنگ میں بدستور پہلے نمبر پر ہیں، نیل ویگنر دوسرے جبکہ ویسٹ انڈیز کے باؤلر جیسن ہولڈر تیسرے نمبر پر ہیں۔
ٹاپ ٹین باؤلنگ رینکنگ میں پاکستان کا کوئی باؤلر شامل نہیں ہے۔