نیوزی لینڈ میں ہونے والے ایک ڈومیسٹک میچ کے دوران لیو کارٹر نے ایک اوور میں لگاتار 6
چھکے مار کر نیا ریکارڈ قائم کر ڈالا۔
نیوزی لینڈ کے کرکٹر لیوکارٹر نے ایک اوور میں لگاتار 6 چھکے جڑ دیے ۔ وہ یہ اعزاز حاصل کرنے والے کرکٹ کی دنیا کے ساتویں بیٹسمین بن گئے ہیں۔ اتوار کو ہونے والے سپر اسمیش ٹورنامنٹ میں ناردرن نے 219 رن بنائے جبکہ کینٹر بری نے یہ بدف 7 گیند پہلے ہی حاصل کر کے 7 وکٹ سے مقابلہ جیت لیا۔ اننگز کے 16ویں اوور میں کارٹر نے ناردرن کے اینٹون پال کو ایک ہی اوور میں چھ چھکے مار کر کے میچ کا نقشہ ہی پلٹ دیا۔ کارٹر اپنی ناقابل شکست اننگز میں 29 گیندوں پر تین چوکے اور 7 چھکے لگاکر241.37 کے اسٹرائیک ریٹ سے 70 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل لگاتار 6 چھکے لگانے کا اعزاز ہرشل گبز، یوراج سنگھ ،حضرت اللہ زازئی ،روس وائٹلی، راوی شاستری اور گارفیلڈ سوبرز اپنے نام کر چکے ہیں۔