حارث رؤف کی تباہ کن بالنگ دنیائے کرکٹ کی توجہ کا مرکز بن رہی ہے۔ ان دنوں حارث رؤف بگ بیش لیگ میں میلبرن اسٹارز کی نمائندگی کر رہے ہیں جس میں انہوں نے صرف 3 میچزکھیل کر 10 وکٹیں حاصل کی ہیں۔ یاد رہے کہ حارث رؤف کو ساؤتھ افریقہ کے لیجنڈ اسٹار باؤلر ڈیل اسٹین کی جگہ کھیلنے کا موقع دیا گیا تھا کیوںکہ ڈیل اسٹین انجری کا شکار ہو گئے تھے۔ پی ایس ایل میں وہ لاہور قلندرز کی نمائندگی کرتے ہیں اور گزشتہ پی ایس ایل کے ایڈیشنز میں بھی وہ اپنی تیز رفتار بالنگ سے کئی بیٹسمینوں کو پویلین بھیج چکے ہیں۔ بگ بیش لیگ میں اب تک کسی دوسرے کھلاڑی کو اتنی توجہ نہیں دی گئی جتنی حارث روف کو ملی.

راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے 26 سالہ تیز گیند باز نے میلبورن سٹارز کی نمائندگی کرتے ہوئے سڈنی تھنڈرز کےخلاف تین وکٹیں حاصل کیں جس کے ساتھ ہی وہ اب تک ٹورنامنٹ میں7.10کی اوسط سے 10 وکٹوں کے ساتھ سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے غیر ملکی گیند باز بن گئے ہیں .
پاکستان سپر لیگ کی فرنچائز لاہور قلندرز کی نمائندگی کر کے شہرت پانے والے حارث رؤف اب اپنی عمدہ باؤلنگ سے بیرون ملک بھی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں
حارث رؤف اسٹریٹ کرکٹ کھیلا کرتے تھے ، انہیں لاہور قلندرز نے کھلانے کا چانس دیا اس کے بعد میلبرن اسٹارز نے بھی انہیں موقع دیا جس کے وہ بہت شکر گزار ہیں۔