گزشتہ دنوں بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا نے سایبرین اداکارہ نتاشا اسٹینکووچ کے ساتھ منگنی کرنے کا اعلان کیا۔ فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ہاردک اور نتاشا کی جانب سے نئے سال کی آمد پر تصاویر شیئر کی گئیں جس پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں ایک جانب مزاح سے بھرپور تبصرے کیے وہیں دوسری طرف بعض صارفین نے انہیں نسل پرستانہ تنقید کا نشانہ بھی بنایا۔
تاہم بھارتی کرکٹ کپتان ویرات کوہلی نے ان دونوں کے جوڑے کی تعریف کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
یاد رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کرنے والے ہاردک پانڈیا انجری کی باعث ٹیم سے ڈراپ ہوئے تھے اور انہوں نے اپنا آخری میچ جنوبی آفریقہ کے خلاف گزشتہ سال ستمبر میں کھیلا تھا۔
ہاردک پانڈیا ہندوستانی کرکٹ کے سب سے اہم آل راؤنڈر ہیں جبکہ سربیا سے تعلق رکھنے والی نتاشا بالی ووڈ اداکارہ ہیں جنہوں نے متعدد میوزک ویڈیو اور فلموں میں کام کیا ہے ۔