اہم ترین بھارتی کرکٹر نے اچانک ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا،بڑی خبر نے دنیائے کرکٹ میں تہلکہ مچا دیا

ہماری ویب  |  Jan 06, 2020

انڈین کرکٹ ٹیم کے مشہور زمانہ فاسٹ بالر عرفان پٹھان نے گزشتہ دنوں ہر طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ہے۔ بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر عرفان پٹھان جو ماضی میں اپنی تباہ کن بالنگ سے بڑے نامور کرکٹرز کو پویلین کی راہ دکھا چکے ہیں، کرکٹ کو مکمل خیر باد کہہ چکے ہیں۔

عرفان پٹھان لیفٹ آرم فاسٹ بالر تھے جنہوں نے 2003 میں اپنے کرکٹ کیرئر کا آغاز کیا تھا۔ وہ اپنی کارکردگی سے بھارت کو کئی مییچز میں فتح سے ہمکنار کروا چکے ہیں۔ انہوں نے اپنے آخری انٹرنیشنل میچز کی نمائندگی بھارت میں منعقد ہونے والے 2012 کرکٹ ورلڈ کپ میں کی تھی تاہم 2012 کے بعد وہ کرکٹ کھیلنے سے محروم رہے اور ڈومیسٹک کرکٹ کھیلتے رہے۔

عرفان پٹھان نے 2006 کے کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کے خلاف ہیٹرک کی تھی جس میں انہوں نے بہترین بالنگ کر کے سلمان بٹ، یونس خان اور محمد یوسف کو یکے بعد دیگرے پویلین کی راہ دکھائی تھی۔

اس کے علاوہ عرفان پٹھان نے 2007 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں مین آف دی میچ کا ایوارڈ بھی حاصل کیا تھا۔ اس کے ساتھ ہی ان کی واحد سنچری پاکستان کے خلاف تھی جو انہوں نے 2007 میں بنگلور میں بنائی تھی۔

عرفان پٹھان نے اپنے بیان میں کہا میں تمام طرز کی بین الاقوامی کرکٹ سے با ضابطہ طور پر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتا ہوں، میں بہت خوش نصیب ہوں کہ مجھے گنگولی، ڈریوڈ اور لکشمن جیسے کامیاب اور عظیم کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلنے اور ڈریسنگ روم شیئر کرنے کا موقع ملا۔ساتھ ہی انہوں نے اپنے والدین اپنے ساتھ کام کرنے والے ساتھیوں اور اپنے مداحوں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More