قومی کرکٹ ٹیم کے 17 سالہ ینگ فاسٹ بالر نسیم شاہ نے حال ہی میں ایک تماشائی سے نسلی نفرت کا مظاہرہ کرتے ہوئے اسے کالا کہہ دیا
کراچی ٹیسٹ کی فتح کے بعد فاسٹ بالر نسیم شاہ جب انکلوژر کی جانب روانہ ہوتے ہیں تو اسی دوران کچھ تماشائی ان کی عمر بار بار پوچھتے ہیں۔ ایک تماشائی نے قریب سے گزرتے ہوئے نسیم شاہ سے پوچھا کہ آپ کی عمر کیا ہے؟ جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ میں 17 سال کا ہوں-
جواب سنتے ہی تماشائی نے کہا کہ میں بھی سترہ سال کا ہوں مگر آپ جیسا نہیں ہوں جس پر نسیم شاہ نے جواب دیا کہ وہ اس لئے کیوں کہ تم کالے ہو۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے سیریز کے دوران کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سر فراز احمد نے جنوبی افریقہ کے آ ل راﺅنڈر ایڈل پھیلکوایو کو مذاق میں کالا کہہ دیا تھا جس کے بعد ان پر 4 میچز کی پابندی عائد ہوئی تھی۔