پی سی بی نے اہم کھلاڑیوں پر جرمانہ لگانے کا فیصلہ کرلیا ، اہم خبر

ہماری ویب  |  Jan 03, 2020

پاکستان کرکٹ بورڈ نے فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہونے والے کرکٹرز پر جرمانے عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

قومی کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ 6 اور 7 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں ہوں گے، تفصیلات کے مطابق فٹنس ٹیسٹ صرف ان کھلاڑیوں کا ہوگا جن کے پاس سینٹرل کنٹریکٹ موجود ہے اور پہلے مرحلے میں فٹنس ٹیسٹ دستیاب کرکٹرز دیں گے جب کہ دیگر کرکٹر جو اس وقت بنگلہ دیش میں جاری بی پی ایل کھیلنے میں مصروف ہیں جن میں شامل وہاب ریاض، محمد عرفان ،محمد عامر اور شاداب خان ہیں، ان کرکٹرز کا فٹنس ٹیسٹ بعد میں 20 اور 21 جنوری کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی لاہور میں لیا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو فٹ رکھنے کے لیے سخت اقدام اٹھاتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ پاس نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر ماہانہ ریٹینر شپ کا 15 فیصد جرمانہ عائد ہوگا۔ کھلاڑیوں پر اس وقت تک جرمانہ عائد رہے گا کب تک وہ اپنا فتنس ٹیسٹ کلئیر نہیں کرلیتے۔ فٹنس ٹیسٹ میں مسلسل ناکامی کی صورت میں کرکٹر کا سنٹرل کنٹریکٹ سے ہاتھ بھی دھونا پڑ سکتے ہیں۔

پی سی بی نے اس مرتبہ فٹنس کا مطلوبہ معیار حاصل نہ کرنے والے کھلاڑیوں پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد قومی کھلاڑیوں میں فٹنس کے بہترین معیار میں تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

کھلاڑیوں کا فٹنس ٹیسٹ پانچ مختلف مراحل میں لیا جائے گا جس میں ان کھلاڑیوں کے فیٹ اینالسز، اسٹرینتھ، اینڈیورنس، اسپیڈ اینڈیورنس اور کراس فٹ کو جانچا جائیگا-

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More