مصباح الحق نے خاموشی توڑ دی، قومی ٹیم کی کارکردگی کن کھلاڑیوں کی وجہ سے خراب ہوئی،سب بتا دیا!

ہماری ویب  |  Jan 01, 2020

پاکستانی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ و چیف سلیکٹر مصباح الحق نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چند کھلاڑی ایسے ہیں جن کی وجہ سے حقیقتا ٹیم کو نقصان پہنچا ہے، ہم کوشش کر رہے ہیں کہ ٹیم کے حالات بہتر ہو سکیں، سال دو ہزار انیس میں ہماری پرفارمنس کچھ خاص نہیں تھی۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ جب میں نے عہدہ سنبھالا تو مجھے کافی سارے مسائل کا سامنا تھا جس میں ٹیم کے مین پلئیرز کا فارم میں نا ہونا سر فہرست تھا۔

گزشتہ سال ٹی ٹونٹی کے فارمیٹ میں ہم رینکنگ میں تو پہلے نمبر پر آگئے لیکن مجموعی طور پر ٹیم کی جیت کا تناسب کم رہا۔ انہوں نے بتایا کہ شاداب خان اور حسن علی کا فارم میں نا ہونا ٹی ٹونٹی میں ہار کا باعث بنا۔ ٹیسٹ میچ کے فارمیٹ پر بات کرتے ہوئے مصباح کا کہنا تھا کہ اس فارمیٹ پر قومی ٹیم کو محنت کی ابھی کافی ضرورت ہے،نئے بالرز نے کافی اچھی کارکردگی دکھائی ہے مستقبل میں ان پر انحصار کیا جا سکتا ہے۔

پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی ایک بڑا چیلنج ہے، امید ہے ہم اس پر پورا اتریں گے۔ قومی ٹیم بہترین نتائج دینے کی صلاحیت رکھتی ہے، نئی حکمت عملی ترتیب دی جا رہی ہے۔ امید ہے کارکردگی میں بہتری آئے گی۔

مصباح نے شعیب ملک اور سرفراز احمد کے فارم میں نا ہونے کو بھی ٹیم کی خراب کارکردگی کی وجہ ٹہرایا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وہ کھلاڑی تھے جن پر ٹیم منحصر تھی اور شائقین کرکٹ کو بھی ان سے کافی امیدیں تھیں۔ 2019 پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے مشکل تھا لیکن سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے سال کا اختتام اچھا ہوا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More