انتظار کی گھڑیاں ختم ۔۔ شعیب ملک نے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔۔ کیا نام رکھا ؟ جان کر پاکستانیوں کو بھی حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا

ہماری ویب  |  Oct 31, 2018

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شعیب ملک نے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔۔ کیا نام رکھا ؟ جان کر پاکستانیوں کو بھی حیرت کا جھٹکا ضرور لگے گا ۔۔قومی ٹیم کے مایہ ناز آل راؤنڈر شعیب ملک نے اپنے نومولود بیٹے کے نام کا اعلان کردیا۔ شعیب ملک نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں بیٹے کی پیدائش پر انہیں، ان کی اہلیہ اور اہلخانہ کو مبارکباد دینے والوں کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ ان کے بیٹے کا نام Azhaan ہے۔ شعیب ملک ان دنوں قومی ٹیم کے ہمراہ متحدہ عرب امارات میں تھے جو نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز چھوڑ کر واپس آرہے ہیں۔

شعیب اور ثانیہ کے بچے کی پیدائش سے قبل ایک تقریب کے دوران ثانیہ مرزا سے پوچھا گیا تھا کہ ان کے بچے کا خاندانی نام کیا ہوگا جس پر ان کا کہنا تھا کہ ہمارے بچے کا خاندانی نام ‘مرزا ملک’ ہوگا۔ ثانیہ مرزا کا یہ بھی کہنا تھا کہ میں نے شادی کے بعد بھی اپنا خاندانی نام (surname) مرزا تبدیل نہیں کیا کیونکہ نام سے پہچان ہے اور یہ آگے بھی بڑھے گا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More