ہماری ویب | Oct 27, 2017
لاہور :29 اکتوبر کو پاکستان سری لنکا واحد ٹی 20 میچ کے لیے پی سی بی بھی کی جانب سے تیاریاں عروج پر ہیں ۔اس سلسلے میں قذافی سٹیدیم کو دلہن کی طرح سجایا جارہاہے اور اس کے ساتھ ساتھ لاہور کی مہمان نوازی کی روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سری لنکن ٹیم کے استقبال کا انوکھا طریقہ بھی اختیار کر لیا گیا ہے ۔
پی سی بی کی جانب سے اس بار کہا گیا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کو انہی کی زبان میں خوش آمدید کہا جائے گا ۔اس سلسلے میں قذافی اسٹیڈیم کے گرد سنہالی زبان میں بینرز لگا دیئے گئے۔
سنہالی زبان میں بینرز نشتر سپورٹس کمپلیکس کے مرکزی گیٹ پر نصب کئے گئے ہیں۔واضح رہے یہ بینرز پنجاب حکومت کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More