لینڈل سیمنز انجری کے باعث انڈین پریمیئرلیگ کے رواں سیزن سے باہر

ہماری ویب  |  Apr 14, 2016

ممبئی(ویب ڈیسک)ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز کو فائنل میں پہنچانے والے لینڈل سیمنز
جنہوں نے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا تھا وہ
انجری کے باعث انڈین پریمیئرلیگ (آئی پی ایل) کے رواں سیزن سے باہر ہوگئے۔کرکٹ ویب سائٹ کرک انفو کے مطابق لینڈل سیمنز اسی طرح کی انجری کے باعث ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے پہلے مرحلے میں ویسٹ انڈین ٹیم کا حصہ نہیں تھے تاہم زخمی اینڈی فلیچر کی جگہ انھیں دوبارہ ٹیم شامل کیا گیا تھا. سیمنز آئی پی ایل میں ممبئی انڈینز کی نمائندگی کررہے تھے جہاں انھوں نے 2015 میں ٹیم کو چمپیئن بنوایا تھا، انھوں نے ممبئی انڈینز کی جانب سے 2014 سے اب تک 22 میچ کھیلے ہیں اور مجموعی طورپر 942 رنز بنا چکے ہیں جبکہ رواں سیزن کے افتتاحی میچ میں وہ رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے خلاف صرف 8 رنز بنا سکے تھے۔سیمنز نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے سیمی فائنل میں ہندوستان کے خلاف 51 گیندوں پر ناقابل شکست شاندار 82 رنز بنائے تھے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا اعزاز بھی حاصل کیا تھا۔ممبئی انڈیز نے سیمنز کی جگہ نیوزی لینڈ کے جارح مزاج بلے باز مارٹن گپٹل کو ٹیم میں بلا لیا ہے۔مارٹن گپٹل نے ورلڈ کپ 2015 میں سب سے زیادہ 547 رنز بنا ئے تھے اور اپنی ٹیم کو آسٹریلیا کے خلاف فائنل کھیلنے کا موقع فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا تھا جبکہ ٹی ٹوئنٹی میں انھوں نے مجموعی طورپر 155 میچ کھیل کر 4 ہزار 684 رنز بنا ئے ہیں۔کیوی بلے باز آئی پی ایل کے علاوہ کیربیئن لیگ، بگ بیش لیگ اور انگلش کاو ¿نٹی میں ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں حصہ لے چکے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More