جامعہ کراچی: بی کام ریگولر کے امتحانات

ہماری ویب  |  Dec 29, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیہ کے مطابق بی کام ریگولرسالانہ امتحانات 2014 ء آج بروزپیر29 دسمبر 2014 ئسے شروع ہوں گے۔ طلبا ء کے لئے جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں32 امتحانی مراکز جبکہ طالبات کے لئے شہر کے مختلف کالجزمیں19 سینٹرز قائم کئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق امسال بی کام ریگولر کے امتحان میںتقریباً50395 طلباء وطالبات شرکت کریں گے جس میں سال اول کے18813طلباء اور 12676 طالبات شامل ہیں جبکہ سال دوئم میں10954طلباء اور7952طالبات شامل ہیں۔ واضح رہے کہ امتحانات دوپہر2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ بروز جمعہ دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہوں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More