ہماری ویب | Apr 04, 2025
عید کی چھٹیوں کے بعد تعلیمی سرگرمیاں پھر سے بحال ہونے کو ہیں، اور اسی کے ساتھ پنجاب بھر میں اسکولوں کے نئے اوقات کار کا بھی اعلان کردیا گیا ہے۔ موسم گرما کے پیش نظر سرکاری اسکولوں کے اوقات میں 30 منٹ کی کمی کی گئی ہے، جو 7 اپریل سے نافذ ہوگی اور 15 اکتوبر تک برقرار رہے گی۔
جدید شیڈول کے مطابق، سنگل شفٹ والے اسکول صبح 7:30 بجے کھلیں گے اور دوپہر 1:00 بجے چھٹی ہوگی، جبکہ جمعہ کو اسکولز 11:30 بجے بند کر دیے جائیں گے۔ دوسری جانب، ڈبل شفٹ والے اداروں میں پہلی شفٹ صبح 7:30 بجے سے دوپہر 12:00 بجے تک چلے گی، جبکہ دوسری شفٹ دوپہر 12:00 بجے سے شام 4:30 بجے تک جاری رہے گی، تاہم جمعہ کو دوسری شفٹ کا آغاز 2:30 بجے ہوگا۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More