بی کام ریگولرسال دوئم ضمنی اور بی ایڈسیکنڈ ایئر کے امتحانات کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Sep 22, 2014

جامعہ کراچی کے شعبہ امتحانات نے بی کام ریگولرسال دوئم ضمنی امتحانات برائے2013 ء اور بی ایڈسیکنڈ ائیر(ایوننگ پروگرام) سالانہ امتحانات برائے 2013 ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ بی کام کے امتحان میں کل9408 طلبہشریک ہوئے،فرسٹ ڈویژن میں238 جبکہ سیکنڈ ڈویژن میں 3073 طلبہ کامیاب ہوئے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 35.19 فیصدر ہا۔ بی ایڈسیکنڈ ائیر امتحان میں216 طلبہ وطالبات شریک ہوئے،اے گریڈ میں 35 ،بی گریڈ میں 110 جبکہ سی گریڈ میں09 طلبہ وطالبات کامیاب ہوئے۔کامیاب طلبہ کا تناسب 71.30فیصدر ہا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More