سرسید یونیورسٹی ہفتہ اور اتوار کو کھلی رہے گی

ہماری ویب  |  Sep 19, 2014

سرسید یونیورسٹی آف انجینئرنگ کے مطابق داخلہ فارم کی وصولی کے لیے یونیورسٹی ہفتہ اور اتوار کو کھلی رہے گی اور طلباء کے داخلہ فارم 20؍ستمبر اور 21؍ستمبر کو آفس کے اوقات میں وصول کئے جائیں گے۔طلباء پراسپکٹس اور نئے داخلہ فارم بھی حاصل کر سکتے ہیں۔واضح رہے کہ دس شعبوں میںداخلے کے لیئے فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 22؍ ستمبر مقرر کی گئی ہے اور مذکورہ تاریخ گزرنے کے بعد داخلہ فارم قطعاََ وصول نہیں کئے جائیں گے۔نئے تعلیمی سال کے لئے سرسیدیونیورسٹی کا رجحان ٹیسٹ 28؍ستمبر کو کراچی ایکسپو سینٹر میں ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More