حیدرآباد بورڈ، انٹرسائنس‘ جنرل ‘ میڈیکل اور انجینئرنگ کے نتائج

ہماری ویب  |  Sep 12, 2014

حیدرآباد تعلیمی بورڈ نے انٹر (سائنس‘ جنرل ‘ پری میڈیکل اور انجینئرنگ) کے نتائج کااعلان کردیاہے ۔بورڈ کے جاری کردہ گزٹ کے مطابق پری انجینئرنگ میں18ہزار 281‘ پری میڈیکل میں 21ہزار440اور سائنس جنرل گروپ میں 642طلبہ وطالبات امتحان میں شریک ہوئے پری میڈیکل گروپ میں کاؤنٹی گرلز کالج کی حورین نے پہلی سپرئیر کالج کی سدرہ انور نے دوسری اور سومل رفیق نے تیسری پوزیشن حاصل کی ۔ پری انجینئرنگ میں کالج آف ایکسیلینس کے سید عاریز مہدی نے پہلی‘ حمزا نے دوسری ‘ سپرئیر کالج کی سدرہ شیخ اورگورنمنٹ بوائز اسکول قاسم آباد کے معین بیگ نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ سائنس جنرل گروپ میں گورنمنٹ کالج حیدرآباد کی خنساداد نے پہلی‘ زیبٹ کالج ٹنڈومحمد خان کی بلقیس بانو نے دوسری اوراین جی گرلز کالج کینٹ کے سید عبدالمعیز اورگورنمنٹ نذرتھ کالج کی منترین نے مشترکہ طورپر تیسری پوزیشن حاصل کی ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More