جامعہ کراچی سپلیمنٹری امتحانات آج سے

ہماری ویب  |  Sep 08, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق بی اے ریگولر وپرائیوٹ اوربی ایس سی کے سپلیمنٹری امتحانات2013 ء 08 ستمبر2014 ء سے شروع ہورہے ہیں۔بی اے کے امتحانات پیر 08 ستمبر تا21 اکتوبر،جبکہ بی ایس سی کے امتحانات 08 ستمبرتا 09 اکتوبر 2014 ء جاری رہینگے۔امتحانات دوپہر 2:00 تاشام 5:00 بجے جبکہ جمعہ کو دوپہر 2:30 تاشام 5:30 بجے منعقد ہونگے۔تفصیلات کے مطابق امسال بی اے ریگولروپرائیوٹ کے امتحان میں5142 طلباء وطالبات شرکت کریں گے ،جبکہ بی ایس سی کے امتحان میں1248 طلبہ وطالبات شرکت کریں گے۔طلبہ وطالبات کے لئے امتحانی مراکز جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں بنائے گئے ہیں۔علاوہ ازیںبی اے پرائیوٹ کے طلبہ وطالبات کے ایڈمٹ کارڈ اور امتحانی پروگرام ان کے دیئے گئے پتوں پر ارسال کردیئے گئے ہیں۔ایسے طلبہ وطالبات جنہیں 06 ستمبر2014 ء تک ایڈمٹ کارڈ موصول نہ ہوں وہ اپنے ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے آج بروز پیر08 ستمبر 2014 ء کو صبح 9:00 بجے تادوپہر ایک بجے تک سلور جوبلی گیٹ جامعہ کراچی، کمرہ نمبر 01سے رجوع کرسکتے ہیں۔ڈپلی کیٹ ایڈمٹ کارڈ کے حصول کے لئے طلباء وطالبات کو اپنے ہمراہ اصل رجسٹریشن کارڈ،دوپاسپورٹ سائز تصاویر،امتحانی فارم کی اصل رسید اور قومی شناختی کارڈلازماً ساتھ لانا ہوگا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More