تعلیمی اعلانات برائے 08/09/2014

ہماری ویب  |  Sep 08, 2014

جامعہ کراچی کے مشیر امور طلبہ پروفیسر ڈاکٹرانصر رضوی کے مطابق جامعہ کراچی میں ہفتہ طلبہ ء 08تا 12 ستمبر منایا جائے گا،ہفتہ طلباء کے دوران کلاسز صبح10:30 بجے کے بعد معطل رہیں گی۔طلبہ وطالبات سے کہا گیا ہے کہ شہراور ملک کے موجودہ حالات کے پیش نظر باوقار انداز مگر سادگی اورپرامن رہتے ہوئے ہفتہ طلبہ منایا جائے۔ ٭ جامعہ کراچی کے شعبہ ویژول اسٹڈیز کے تحت اور پوسٹر زفارٹومارو اینڈ نارویجن آف فارن افیئرز کے اشتراک سے پانچ روزہ ورکشاپ پیر08 ستمبر کو شعبہ وویژول اسٹڈیز میںمنعقد ہورہی ہے۔ورکشاپ 08 تا12 ستمبرجاری رہے گی۔٭ جامعہ کراچی کے سردار یاسین ملک پروفیشنل ڈیولپمنٹ فیسیلٹیز کے زیر اہتمام تین روزہ ورکشاپ 08 تا11 ستمبر منعقد کیا جارہاہے۔مذکورہ ورکشاپ اساتذہ زیر تربیت اساتذہ،تعلیمی اداروں کے سربراہان اورنئے فیکلٹی ممبران کے لئے بہت مفیدہوگا ۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More