تعلیمی اعلانات برائے 28/04/2014

ہماری ویب  |  Apr 28, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی کام ریگولر ضمنی امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ کا اعلان کردیا گیا ہے۔طلبہ اپنے امتحانی فارم 29 ؍اپریل سے 14 ؍مئی تک 2650روپے فیس برائے سال اول و دوم اور4550 روپے فیس برائے (سال اول ودوم )کے ساتھ متعلقہ کالجز میں جمع کراسکتے ہیں۔واضح رہے کہ ایسے طلبہ جو 2012 ء کی انرولمنٹ کے حامل ہیں وہ سپلیمنٹری امتحان 2013 ء میں شرکت کے اہل نہیں ہونگے ۔ایسے طلبہ جو 2007 ء یا اس سے قبل کی انرولمنٹ کے حامل ہیں اور سپلیمنٹری امتحان میں شرکت کے خواہش مند ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی ادا کرنا ہونگے۔ ٭ ڈین اور فیکلٹی ممبر ز فارمیسی جامعہ کراچی کی جانب سے کی تقریب پیر 28 ؍اپریل کو صبح گیارہ بجے فیکلٹی آف فارمیسی کے آڈیٹوریم میں منعقد ہوگی جس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصربطور مہمان خصوصی شرکت کرینگے۔ تقریب میں فیکلٹی ممبران اور اسٹاف کو اعزازی شیلڈ اور 2012 ء میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو گولڈ میڈل دیئے جائینگے۔ ٭ جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام دو دوزہ کورس29؍ تا30؍ اپریل منعقد کیا جارہاہے۔ مذکورہ کورس ،طلبہ ،تربتی اور انتظامی شعبے سے وابستہ افراد کے لئے بہت مفید ہو گا۔ پروفیسر ملاحت کلیم شیروانی اس کورس کی ریسورس پرسن ہونگی۔ کورس کے اوقات دوپہرایک بجے سے شام چار بجے تک ہونگے۔ ٭ جامعہ کراچی میں آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی جانب سے پیغام امن کرکٹ ٹورنامنٹ کی افتتاحی تقریب پیر28 ؍اپریل کو صبح گیارہ بجے ولیکاکرکٹ گرئونڈ میں منعقد ہوگی۔ تقریب میں شیخ الجامعہ اور اراکین سندھ وقومی اسمبلی شریک ہوں گے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More