ہماری ویب | Apr 22, 2014
نویں و دسویں جماعتوں کے سالانہ عملی اِمتحانات 28اپریل سے2014 سے 16مئی2014 تک جاری رہیں گے۔ اسکولوں کو شیڈول کے مطابق 24اپریل سے 26اپریل تک ٹاؤن وائز پروگرام دیا جائے گا۔ جن اسکولوں نے ابھی تک اپنے اسکول کے پریکٹیکل پرفارمہ جمع نہیں کرائے وہ فوری طور پر جمع کرائیں۔ ثانوی تعلیمی بورڈ ، کراچی ، کے ناظم امتحانات نعمان احسن کے اعلامیہ کے مطابق نویں دسویں جماعتوں کے دوسرے مرحلے میں سالانہ عملی امتحانات کا انعقاد 28اپریل 2014 سے شروع ہورہا ہے۔ جسمیں نویں و دسویں جماعت (سائنس و جنرل گروپ ) ریگولر امیدواروں اور سابقہ امیدوار جسمیں ایڈیشنل ، امپرومنٹ آف گریڈ ، دس پرچہ جات، اور دیگر بورڈز سے آئے ہوئے امتحان میں شرکت کے اہل ہونگے۔ عملی امتحانات کے حوالے سے سامان اور شیڈول 24اپریل سے 26اپریل 2014 تک اتھارٹی لیٹر کے ساتھ بورڈ آفس ایگزامینیشن اسٹور سے حاصل کیا جاسکتا ہے۔ شیڈول کے مطابق 24اپریل کو نیو کراچی ، نارتھ ناظم آباد ، لیاقت آباد گلبرگ، گلشن اقبال، جمشید ٹاؤن، 25اپریل کو بلدیہ ،سائٹ ، اورنگی، صدر ، لیاری،کیماڑی ، 26اپریل کو شاہ فیصل ، لانڈھی کورنگی،ملیر،بن قاسم اور گڈاپ شامل ہیں۔ چیئرمین میٹرک بورڈ فصیح الدین خان نے بورڈ سے الحاق شدہ تما م اسکولوں کے سربراہان کو سخت ہدایات دی ہیں کہ وہ عملی امتحانات کے انعقاد کو شفاف بنائیں اور طلبا ء کو لیب میں عملی امتحان کے حوالے سے تمام سہولیات بہم پہچائی جائیں۔ خاص طور پر طلباء طالبات کے عملی امتحان کے جرنلز دورانِ امتحان موجود ہونے چاہیئں۔ ہیڈ ، ایڈیشنل ہیڈ اور ڈپٹی ہیڈ اور ناظم امتحانات کسی بھی وقت عملی امتحان کے دن اچانک دورہ کریں گے۔ لہٰذا تمام اسکولوں کے سربراہان سے التماس ہے کہ دوران عملی امتحان جرنل اور لیب میں متعلقہ سامان کی موجودگی کو یقینی بنائیں۔
Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More