ایم اے ریگولر و پرائیویٹ ضمنی امتحانات 26اپریل سے ہوں گے

ہماری ویب  |  Apr 21, 2014

جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی نے ایم اے پریویس اور فائنل(پرائیوٹ/ ریگولر) کے سپلیمنٹری امتحانات 2012 ء کا امتحانی شیڈول جاری کردیا ہے جس کے مطابق امتحانات26 اپریل تا08 مئی 2014 ء منعقد ہونگے ۔واضح رہے کہ امتحانات دوپہر 2:30 تا5:30 بجے شام جامعہ کراچی کے مختلف شعبہ جات میں منعقد ہونگے۔ ایم اے پریویس اورفائنل(ریگولر وپرائیوٹ) کے امتحانات میں تقریباً2400 طلباء وطالبات شریک ہورہے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More