ایم بی اے ایگزیکٹو میں داخلوں کا آغاز

ہماری ویب  |  Apr 21, 2014

کراچی یونیورسٹی کے بزنس اسکول کے چیئر مین پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن ذکی کے اعلامیے کے مطابق ایم بی اے ایگزیکٹو کے داخلہ فارم25 اپریل 2014ء تک یوبی ایل بینک کائونٹر واقع سلورجوبلی گیٹ جامعہ کراچی،یو بی ایل کی مین کیمپس برانچ جامعہ کراچی،ناظم آباد چورنگی برانچ اورپی آئی ڈی سی برانچ سے 1000/=روپے کے عوض حاصل اور جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ داخلہ ٹیسٹ27 اپریل 2014 کو صبح10بجے جامعہ کراچی کے بزنس اسکول کی عمارت میں منعقد ہوگا۔ میرٹ لسٹ30 اپریل 2014ء کو 12 بجے دوپہر شعبے میں آویزاں کردی جائیگی جبکہ انٹرویو02 اور 03مئی کو شعبہ ہی میں صبح10بجے ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More