جامعہ این ای ڈی،ماسٹرز کی فیس میں 30 فیصد اضافے کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Apr 21, 2014

جامعہ این ای ڈی نے مالی خسارے پر قابو پانے کیلئے ماسٹرز کی فیسوں میں 30فیصد اضافے کا فیصلہ کیا ہے جس کی منظوری اکیڈمک کونسل سے لی جائیگی جب کہ ماسٹرز کی سطح پر رینیو ایبل انرجی انفارمیشن سیکورٹی (کمپیوٹرز) اور کوسٹل انجینئرنگ کے مضامین میں متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے جس میں داخلے آئندہ ماہ سے شروع ہونے والے ماسٹرز پروگرام کے داخلوں کے ساتھ ہی دیئے جائینگے اس سلسلے میں یونیورسٹی کی اکیڈمک کونسل کا اجلاس منگل 22 اپریل کو طلب کرلیا گیا ہے جس کی صدارت یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر افضل الحق کرینگے اجلاس میں ماسٹرز کی داخلہ فیس 2ہزار روپے سے بڑھا کر 4ہزار روپے مقرر کرنے ، فی کورس سمسٹر فیس 12ہزار سے ساڑھے 14ہزار روپے مقرر کرنے جبکہ اسی طرح دیگر فیسوں میںبھی اضافے کی تجویز دی گئی ہے۔ ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کا آغاز آئندہ ماہ ہوگا جس کیلئے تین نئے مضامین ریونیو ایبل انرجی، انفارمیشن سیکورٹی (کمپیوٹرز) اور کوسٹل انجینئرنگ متعارف کروائے جارہے ہیں۔ تینوں ضابطوں میں داخلے 25/25 نشستوں پر اخلہ ٹیسٹ کی بنیاد پر دیئے جائینگے ریونیو ایبل انرجی اور کوسٹل انجینئرنگ میں داخلوں کیلئے الیکٹرک انجینئرنگ ، مکینیکل انجینئرنگ اور پیٹرولیم انجینئرنگ میں بی ای کرنیوالے طلبہ داخلو ں کیلئے درخواست دے سکیں گے جبکہ انفارمیشن سیکورٹی (کمپیوٹرز) میں داخلے کیلئے کمپیوٹر سسٹم، بی آئی ٹی اور سوفٹ ویئر انجینئرنگ کے طلبہ اہل ہونگے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More