انٹر سائنس میڈیکل اور انجینئرنگ پرائیویٹ کے ایڈمٹ کارڈ جاری

ہماری ویب  |  Apr 16, 2014

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق انٹرمیڈیٹ حصہ اول اور حصہ دوم سائنس پری میڈیکل، پری انجینئرنگ اور سائنس جنرل گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2014 ء کے لئے امتحانی فارم جمع کروانے والے تمام پرائیویٹ اُمیدواروں کے ایڈمٹ کارڈز ان کی جانب سے دیئے گئے رہائشی پتوں پر روانہ کردیئے گئے ہیں، جن اُمیدواروں کو بروز منگل 15اپریل 2014 ء تک ایڈمٹ کارڈز موصول نہ ہوں وہ بروز بدھ 16 اپریل 2014 ء کو انٹر بورڈ آفس سے اپنا رجسٹریشن کارڈ، امتحانی فارم جمع کرانے کی رسیداور میٹرک کی مارکس شیٹ کی فوٹو کاپی دکھا کر ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں جبکہ ایسے ریگولر امیدوار جنہیں ابھی تک ایڈمٹ کارڈز نہیں مل سکے ہیں وہ اپنے کالج پرنسپل سے تصدیق شدہ درخواست اور دو پاسپورٹ سائز تصاویر کے ساتھ انٹربورڈ آفس سے اپنا ڈپلیکیٹ ایڈمٹ کارڈ حاصل کرسکتے ہیں۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More