تعلیمی اعلانات برائے 15/04/2014

ہماری ویب  |  Apr 15, 2014

جامعہ کراچی کے شعبہ ابلاغ عامہ کی پروفیسر ڈاکٹر رفیعہ تاج کے زیرنگرانی سال آخر کے طلبہ کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان: ’خواتین کے خلاف تشددکو روکنا‘‘ منگل 15 اپریل 2014 ء کو صبح گیارہ بجے سرونسیم ہال شعبہ ابلاغ عامہ جامعہ کراچی میں منعقد ہوگا۔* جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے اعلامیے کے مطابق ایل ایل بی (سال آخر) سپلیمنٹری امتحانات (برائے 2013 ء) منگل 15 اپریل سے شروع ہونگے۔جامعہ کراچی کے شعبہ بین الاقوامی تعلقات کے زیر اہتمام ایک سیمینار بعنوان: ’’یونی پولرسے ملٹی پولردنیاتک‘‘ منگل15 اپریل کو صبح ساڑھے گیارہ بجے ڈین فیکلٹی آف آرٹس کے کونسل روم میں منعقد ہوگا۔* جامعہ کراچی کے سردار یٰسین ملک پروفیشنل ڈویلپمنٹ فیسیلیٹز کے زیر اہتمام ’’ہربل ادویات کی شناخت کے طریقے‘‘ کے موضوع پردوزہ کورس17 اپریل سے شروع ہورہا ہے ۔مذکورہ کورس فارمیسی کے شعبے سے وابستہ افراد، اساتذہ،غیر تدریسی عملے اور طلبہ کے لئے بہت مفید ہوگا ۔رئیس کلیہ علم الادویہ جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر غزالہ حفیظ رضوانی اس کورس کی ریسورس پرسن ہونگی۔ حیدرآباد جامعہ سندھ جامشوروکے ڈاکٹر این اے بلوچ ماڈل اسکول ایلسا قاضی کیمپس حیدرآباد میں کے جی سے نو یں کلاس میں داخلے کے لیے پری انٹری ٹیسٹ میں200 نشستوں میں داخلے کے لیے 400 سے زائد امیدواروں نے حصہ لیا۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More