جامعہ کراچی کے اسکول آف لاء میں پہلے سمسٹر کا آغاز

ہماری ویب  |  Apr 15, 2014

جامعہ کراچی کے لاء اسکو ل کے ڈائریکٹر جسٹس ریٹائرڈ ڈاکٹر غوث محمد نے کہا کہ اسکول آف لاء کا نصاب بارکونسل سے منظور شدہ اورہائر ایجوکیشن کمیشن کے تقاضوں کا احاطہ کرتا ہے۔اس کی اپنی عمارت ہے اور ملک کے نہایت معروف قانون داں اساتذہ کا اشتراک حاصل ہے۔جامعہ کراچی کے اسکول آف لاء میں پہلے سیمسٹر میں کلاسز کا آغاز ہوگیا ہے۔ اسکول آف لاء کا اعلان ڈاکٹر محمد قیصر نے وائس چانسلر کا عہدہ سنبھالتے ہی کیا تھا جس کی تیاری کئی ماہ قبل کرلی گئیں تھی ۔ نظم وضبط اور کردار سازی پر خصوصی توجہ ہماری اولین ترجیح ہے،یہاں کے طلبہ کے لئے قائد اعظم محمد علی جناح رول ماڈل ہیں۔اس وژن کے ساتھ لاء اسکول چلانے کا مشن جاری رہے گا ۔ یہ بات انہوں نے گذشتہ روز فیکلٹی میں قانون کے بیرونی طلبہ کے ایک وفد سے ملاقات کے موقع پر کہی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایل ایل بی پانچ سالہ (مارننگ پروگرام )میں اس وقت 67 طالب علم داخل ہیںجبکہ ایل ایل بی تین سالہ پروگرام میں57 طالب علموں نے داخلہ لیاہے۔اسکول آف لاء میں سیمسٹر طریقہ تعلیم اور امتحان اختیار کیا گیا ہے ۔ایوننگ پروگرام میں 51 طالب علم ہیں اور ہائرایجوکیشن کمیشن کے تمام قواعد کی پاسداری کی جارہی ہے۔شہر کے ممتاز ماہر قانون کا اشتراک حاصل کیا گیا ہے۔ ڈاکٹر غوث نے کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر چاہتے ہیں کہ جامعہ کراچی میں لاء اسکول کا معیار تعلیم بہت اعلیٰ اور عصر حاضر سے مطابقت رکھتا ہو۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More