ایل ایل ایم سال دوم کے امتحانی فارم کا اجرا

ہماری ویب  |  Mar 07, 2014

وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے مطابق ایل ایل ایم سال دوم کے امتحانی فارم عسکری بینک بوہرہ پیر برانچ سے10مارچ تک حاصل کئے جاسکتے ہیں۔طلبافیس وائوچر شعبہ قانون عبدالحق کیمپس سے حاصل کریں۔ امتحانی فارم متعلقہ شعبہ سے تصدیق کرواکر فیس الائیڈ بینک بابائے اردو روڈ برانچ میں جمع کرائیں ۔دریں اثناء وفاقی اردو یونیورسٹی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر وقار الحق کے مطابق بی ایل،سال اول،ایل ایل ایم ، سال اول، ایل ایل بی ، سال آخر، سالانہ امتحان2013 کا آغاز 13 مارچ سے ہوگا جبکہ بی ایل سال دوم اورایل ایل ایم سال دوم کے سالانہ امتحان2013 کا آغاز17مارچ سے ہوگا۔تمام امتحانات کے اوقات دوپہر2بجے سے شام 5 بجے تک ہے۔امتحانی مرکز عبدالحق کیمپس بنایا گیا ہے۔
مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More