پنجاب حکومت کے کھاتوں میں بڑے پیمانے پہ کرپشن کا انکشاف

سچ ٹی وی  |  Jun 02, 2025

پنجاب حکومت کے کھاتوں میں 4ارب روپے کے غبن کا انکشاف سامنے آیا ہے ۔

پنجاب آڈیٹرجنرل نے نگران حکومت کے مالی سال 2024۔2023 کھاتوں کا آڈٹ کیا ہے،محکمہ خوراک میں 1 ارب 65 کروڑ روپے کا غبن اور فراڈ سامنے آیا،84 کروڑ روپے کا غبن محکمہ فوڈ ڈی جی خان کے مختلف سنڑزپر ہوا۔

ساڑھے 78 کروڑ کا فراڈ فوڈ ڈیپارٹمنٹ لاہور میں سامنے آیا،محکمہ خوراک پنجاب نے فلورملز کو دی جانے والی گندم میں تیس کروڑ روپے کا غبن کیا،رمضان پیکج، سستا آٹا اسکیم میں چارفلورملزنے بیس کروڑ روپےکا غبن کیا۔ مبینہ غبن اور فراڈ کرکے سرکاری گندم لینے والی فلوملزنے چالیس کروڑکا نقصان پہنچایا،پنجاب فوڈ ڈیپارٹمنٹ میں 91 کروڑ روپے کی 74 لاکھ ٹن درآمد کی گئی گندم غائب ہونے کا انکشاف بھی سامنے آیا۔

عبدالسلام خان سکول لاہورمیں غیرملکی فیکلٹی لانے جعلی ڈاکیومنٹ بنا کر78 کروڑ روپے کا فراڈ کیا،خانیوال، لودھراں روڈ کی تعمیر کیلئے جعلی زمین حصولی کے کلیم بنا کر ساڑھے چار کروڑ غبن کیے گئے۔ رپورٹ کے مطابق 2981 ارب روپے کے کھاتوں میں سے 619 ارب روپے کے کھاتوں کا آڈٹ کیا گیا،پچاس مختلف کیسز میں ساڑھے 25 ارب روپے کی ریکوری کی سفارش کی گئی ہے۔

محکمہ داخلہ پنجاب میں پچیس کروڑ کا اسلحہ غائب ہونے کا انکشاف سامنے آیا،نوازشریف یونیورسٹی اور یوای ٹی لاہورمیں سترلاکھ کی چوری کا انکشاف ہوا،پنجاب حکومت کے کھاتوں میں ساڑھے دس ارب کی مالی بدنظمی کے اکیس کیسز بھی سامنے آئے۔

پینتالیس کیسز میں ساڑھے تنتالیس ارب کی غلط پروکیورمنٹ دیکھی گئی،مختلف کیسز میں آٹھ ارب کی بے ضابطگیاں دیکھی گئی ہیں،معاملے پر نگران دور حکومت کے وزرا کے جواب کا انتظار ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More