کامرس ریگولر و پرائیویٹ کے ضمنی امتحانات کے نتائج کا اعلان

ہماری ویب  |  Mar 05, 2014

اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی نے انٹرمیڈیٹ بارہویں جماعت کے کامرس ریگولر و پرائیویٹ گروپس کے ضمنی امتحانات برائے 2013ء کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔ انہوں نے نتائج کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ کامرس ریگولر کے امتحانات میں 10841 امیدواروں نے رجسٹریشن حاصل کی، 10248 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے جس میں سے 4671 امیدوار کامیاب قرار پائے اس طرح کامیابی کا تناسب 45.58% فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 5امیدوار اے گریڈ، 109 بی گریڈ، 872 سی گریڈ، 3198 ڈی گریڈ اور 487 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔ محمد عمران خان چشتی نے مزید بتایا کہ کامرس پرائیویٹ کے امتحانات میں 3018 امیدوار رجسٹرڈ ہوئے جس میں سے 2900 امیدوار امتحانات میں شریک ہوئے اور1695 امیدوار پاس ہوئے، اس طرح کامیابی کا تناسب 58.45 فیصد رہا۔ ان امتحانات میں 1 امیدوار اے ون گریڈ میں، 5اے گریڈ میں، 29 بی گریڈ میں، 251 سی گریڈ، 1209 ڈی گریڈ اور 200 امیدوار ای گریڈ میں کامیاب ہوئے۔
 

Click Here For Result

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More