اوقات نہیں لیکن باتیں کروڑوں کی۔۔ لاہور اور کراچی میں کیا فرق ہے؟ میمونہ قدوس نے آنکھوں دیکھا حال بیان کردیا

ہماری ویب  |  Sep 24, 2025

"لاہور کی نسبت کراچی کی شوبز انڈسٹری زیادہ پروفیشنل اور پریکٹیکل ہے" اداکارہ میمونہ قدوس نے حال ہی میں ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کے دوران پاکستانی شوبز انڈسٹری کے بارے میں کھل کر بات کی اور کئی انکشافات سامنے رکھے۔

میمونہ نے گفتگو کے دوران کہا: "میری نظر میں کراچی اور لاہور کی انڈسٹری میں زمین آسمان کا فرق ہے۔ کراچی میں اگر کوئی نیگیٹو چیز ہوتی بھی ہے تو وہ زیادہ پبلک نہیں ہوتی، لوگ اسے خود تک محدود رکھتے ہیں۔"

انہوں نے لاہور کے حوالے سے کہا: "لاہور میں دکھاوا بہت ہے، وہاں جن لوگوں کی لاکھوں کی اوقات نہیں ہوتی وہ بھی کروڑوں کی باتیں کرتے ہیں۔"

کراچی کے بارے میں بات کرتے ہوئے میمونہ نے کہا کہ یہاں لوگ زیادہ حقیقت پسند اور پروفیشنل ہیں۔ "کراچی میں سب کچھ ڈیل کی طرح چلتا ہے۔ اگر کوئی مرد کسی لڑکی کو اپنی گرل فرینڈ بنانا چاہتا ہے تو وہ پہلے یہ بتا دیتا ہے کہ اس رشتے میں تمہیں یہ سہولتیں ملیں گی، اور اگر تم نہیں مانو گی تو یہ سب کچھ نہیں ہوگا۔"

انہوں نے مزید کہا: "کراچی میں کوئی مفت میں کسی کے کام نہیں آتا۔ اگر کوئی کسی کی مدد کر رہا ہے تو لازمی ہے کہ مستقبل میں وہ اپنا کوئی کام نکلوانا چاہتا ہو۔" تاہم میمونہ قدوس نے اس رویے پر تنقید بھی کی اور کہا: "اتنا پریکٹیکل ہونا اور ہر چیز کو ڈیل سمجھنا انسان کو انسانیت کے دائرے سے باہر لے جاتا ہے۔"

میمونہ کی گفتگو نے شوبز دنیا میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے، جہاں کچھ لوگ ان کی رائے سے اتفاق کر رہے ہیں جبکہ کچھ اسے ایک سخت تنقید قرار دے رہے ہیں۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More