ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ: ارشد ندیم اور نیرج چوپڑا کی مایوس کن کارکردگی

اردو نیوز  |  Sep 19, 2025

جاپان میں جاری ’ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025‘ کے فائنل میں پاکستان کے ارشد ندیم اپنی تیسری کوشش کے بعد ہی ایونٹ سے باہر ہوگئے کیونکہ وہ ٹاپ آٹھ کھلاڑیوں میں جگہ نہیں بنا سکے۔

جمعرات کو ٹوکیو میں جیولن تھرو کے فائنل راؤنڈ میں ارشد ندیم نے پہلی تھرو 82.73 میٹر کی پھینکی جبکہ لائن کراس ہونے پر ان کی دوسری اور چوتھی تھرو ضائع ہوگئی۔

ارشد ندیم نے تیسری اور آخری تھرو 83.75 میٹر کی جس کے نتیجے میں وہ رینکنگ میں 10ویں نمبر پر آگئے ہیں۔

ارشد ندیم کے ہمراہ ان کے روایتی حریف نیرج چوپڑا بھی ’ٹوکیو ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ 2025‘ کے فائنل میں کوئی خاص کارکردگی نہیں دکھا سکے، وہ 84.03 میٹر کی تھرو کے ساتھ آٹھویں نمبر پر ہیں۔

ایونٹ میں پہلی پوزیشن کیشہرون ولکٹ نے 88.16 میٹر لمبا تھرو پھینک کر حاصل کی جبکہ ان کے علاوہ گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز نے 87.38 میٹر کے ساتھ دوسری اور امریکہ کے کارٹس تھامسن نے 86.67 میٹر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔

اس سے قبل بدھ کو جیولین تھرو کے کوالیفیکشن راؤنڈ میں ارشد ندیم نے 85.28 میٹر فاصلے پر تھرو پھینک کر فائنل میں رسائی حاصل کی تھی۔ ارشد ندیم نے پہلا تھرو 76.99 میٹر اور دوسرا تھرو 74.17 میٹر جبکہ تیسرا تھرو 85.28 میٹر کا پھینکا۔

دوسری جانب نیرج چوپڑا نے کوالیفائیگ راؤنڈ میں 84.85 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کی، انہوں نے فائنل میں رسائی کا یہ معرکہ پہلے ہی تھرو میں اپنے نام کیا۔

فائنل راؤنڈ میں رسائی حاصل کرنے والوں میں گریناڈا کے اینڈرسن پیٹرز 89.53 میٹر لمبے تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔

ان کے علاوہ جرمنی کے جولین ویبر 87.21 میٹر کے ساتھ دوسرے، کینیا کے جولیس ییگو 85.96، پولیش ڈیویڈ ویگنر نے 85.67 میٹر لمبا تھرو پھینک کر فائنل میں کوالیفائی کیا۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More