اسلام آباد میں افسران کو ویگو ڈالے دینے کا فیصلہ

ہماری ویب  |  Sep 11, 2025

پنجاب کی طرز پر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی افسران کو ویگو ڈالے فراہم کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ وزارتِ داخلہ نے پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے لیے 20 نئی ویگو ڈالے خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کو 10، 10 ویگو ڈالے دی جائیں گی۔ یہ گاڑیاں اسلام آباد کے تمام آٹھ اسسٹنٹ کمشنرز کے ساتھ ساتھ آپریشن ڈویژن میں تعینات ایس پیز کو بھی فراہم کی جائیں گی۔ اسی طرح ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، ایس ایس پی آپریشنز، ایس ایس پی انویسٹیگیشن، ایس ایس پی سیکیورٹی اور چیف ٹریفک آفیسر بھی ان گاڑیوں کا استعمال کریں گے۔

مزید برآں اسلام آباد پولیس کی ڈولفن فورس کے ایس پی کو بھی ویگو ڈالا دیا جائے گا تاکہ گشت اور آپریشنز مزید مؤثر انداز میں انجام دیے جا سکیں۔

ترجمان وزارتِ داخلہ کے مطابق ان گاڑیاں دینے کا مقصد افسران کو آپریشنز میں سہولت فراہم کرنا ہےاور اس سے قبل چھوٹی گاڑیوں کے استعمال کے باعث اسسٹنٹ کمشنرز اور ایس پیز کو کارروائیوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ نئی ویگو ڈالے آئندہ ماہ تک افسران کے حوالے کر دی جائیں گی۔ اس اقدام سے اسلام آباد پولیس اور ضلعی انتظامیہ کی کارکردگی اور آپریشنز کی رفتار میں نمایاں بہتری آنےکی امید ہے۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More