سیلاب متاثرہ علاقوں کے لیے کروڑوں روپے فنڈز جاری، پشاور نظرانداز

ہماری ویب  |  Sep 11, 2025

خیبر پختونخوا حکومت کے محکمہ بلدیات و دیہی ترقی نے سیلاب سے متاثرہ مختلف ٹی ایم ایز کو کروڑوں روپے کے ہنگامی فنڈز جاری کر دیے ہیں۔ 11 تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشنز کو 12 کروڑ 40 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

محکمہ خزانہ خیبر پختونخوا کی جانب سے جاری حکم نامہ کے مطابق ٹی ایم اے ڈی آئی خان کو 4 کروڑ 10 لاکھ، ٹی ایم اے پہاڑ پور کو اڑھائی کروڑ، ٹی ایم اے ایبٹ آبادم ہری پور اور خان پور کو 10، 10کروڑ، پورن کو 70 لاکھ، بالاکوٹ کو 50 لاکھ، بفہ پخال کو 40 لاکھ، درابند اور کلاچی کو 30، 30 لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں۔

پشاور میٹروپولیٹن سمیت متھرا، پشتخرہ، شاہ عالم، چمکنی، بڈھ بیر اور حسن خیل کے ٹی ایم ایز جو حالیہ سیلاب سے شدید متاثر ہوئے اور پہلے ہی مالی بحران کا شکار ہیں کو ایک پائی تک نہیں دی گئی۔

مزید خبریں

Disclaimer: Urduwire.com is only the source of Urdu Meta News (type of Google News) and display news on “as it is” based from leading Urdu news web based sources. If you are a general user or webmaster, and want to know how it works? Read More